پشین، ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کواہمیت دینی ہوگی،سیکٹرکمانڈر نارتھ برگیڈئیر لیاقت علی خان

اتوار 14 اپریل 2019 19:20

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) سیکٹرکمانڈر نارتھ برگیڈئیر لیاقت علی خان نے کہاہے کہ ہمیں ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کواہمیت دینی ہوگی، بند تعلیمی ادارواں اورغیر حاضراساتزہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کاکام اس سال کے آخر تک مکمل ہوگا فینس صرف دشمن کیلئے لگ رہاہے زیروپوائنٹ پر آباد قبائل کوآنے جانے دینگے سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام اور فورسزکے آپس میں اتحاد اور اتفاق کاظاہرہ کرتے ہوئے ہم نے دشمن کوشکست دینا ہے ہم نے ایک دوسرے کے دکھ درد کوسمجھنا ہوگا مومن ایک جسم اور ایک جان کے مانند ہے وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کے ہاں ناں میں اقوام عالم کے فیصلے ہونگے پاکستان جیسے بہادر قوم کو کوئی طاقت شکست دے سکتا اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ایک اللہ ایک رسولﷺ اور ایک قرآن کے ماننے والے ہیں فرقہ بندی کو دور کرناہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں ایک بڑے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبائلی جرگے میں پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، توبہ کاکڑ، توبہ اچکزئی، بادینی اور دیگر علاقوں سے آئے قبائلی مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگے سے ممبرصوبائی اسمبلی اضغر خان ترین، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان کاکڑ، عبدالصمد خان اچکزئی، ڈاکٹر گوہراعجاز خان کاکڑ، ملک لطف اللہ ترین، عبدلباری کاکڑ، خانزادہ بشیر خان ترین، سردار عبداللہ خان اردوزئی، حیات اللہ خان ترین، نجیب اللہ خان ترین، ملک غلام سرور پانیزئی، ملک جلال الدین خان کاکڑ، ملک فریدترین، عبدالظاہر درانی، مولوی عبداللہ احسن یار، ملک موسی خان کاکڑ، عصمت اللہ داوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل آمان اللہ مینگل میجر فہد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالکلیم شاہ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون۔ پیرامیڈکس کے مرکزی صدر فضل الرحمان کاکڑ۔ سید عبدالصمد عرف طورآغا۔ یحی خان ناصر۔ ملک محمدشاہ کاکڑ۔ ملک شاہ جہان کاکڑ۔ ملک درمحمدخان ترین۔ حاجی نعمت اللہ خاکسار۔ملک آمان اللہ لمڑ۔ مولوی احسان اللہ۔ حاجی روزی خان کاکڑ. ملک طوطی شاہ۔

حاجی اکبر خان ترین۔ ملک جہانگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور صحت ہمارا حق ہے عوام کے مسائل اور ان کے حل کا اسان طریقہ کارتلاش کیا جائے سکولز اور مدارس کے طباء کو اعلی تعلیم دیاجائے تعلیی اداروں اور محکمہ صحت کے مراکز کوفعال بنایاجائے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کیاجائے پاک آفغان بارڈر پر دونوں اطراف آباد قبائل کیلئے اشیائے خوردونوش کی ترسیل آسان بنایاجائے ہم مجب وطن لوگ ہیں کالے شیشوں والے گاڑیوں والی گاڑیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے نوجوان سپورٹس میدانوں کو آباد کریں ہم نے کلانشکوف کلچرکے بجائے تعلیم کے میدان کامیابی حاصل کرنی ہوگی سی پیک سے ترقی اور خوشحالی آئے گی تعلیم ہی ہمارے معاشرے کا بنیاد ہے تعلیم کو اہمیت دیئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے منشیات جیسے زہرکے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے آمن وآمان کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے قبائلی عوام کا خون قیام پاکستان میں شامل ہیں قبائل آمن پسند اور محب وطن لوگ ہیں اور ملک کے سرحدوں کے حفاظت کیلئے پاک فوج اور ایف سی پولیس ولیویز کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا حالیہ بارشوں اور برفباری سے علاقے سے خشک سالی کا خاتمہ ممکن ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں