کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا،مولانا کمال الدین

اتوار 5 اپریل 2020 18:25

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین نے کہا ہے کہ اسلام نے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کادرس دیاہے ہمیں کورونا جیسے عالمی موذی اور متعدی وباء سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پشین میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت لاکھوں افراد اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پچاس ہزار سے زائد افراد اس وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کی بنیادی وجہ اس بیماری سے بے احتیاطی برت کر طب کے مسلمہ اصولوں سے روگردانی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب چین میں اس وائرس کا پھیلا ہوااور بعد ازاں اس بیماری کے اثرات ایران تک منتقل ہوئے تو پاکستان میں بھی اس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھا کیونکہ پاکستان ان دونوں ہمسایہ ممالک کی درمیان واقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام کو اس بیماری کی روک تھام کے لیے ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس مرض پر کنٹرول حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ضلعی حکام کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں