سیشن کورٹ پشین کے سپرنٹنڈنٹ عصمت اللہ کو سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 10 مئی 2020 16:50

پشین ۔10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) سیشن کورٹ پشین کے سپرنٹنڈنٹ عصمت اللہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین داود خان ناصر، ایڈیشنل سیشن جج پشین محمد علی مبین، مختلف سرکاری آفیسران، ڈسٹرکٹ بار پشین کے وکلاء، مقامی صحافیوں، آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز کے عہداران، سیشن کورٹ پشین کے سٹاف اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، آراکین صوبائی اسمبلی سید فضل آغا، ایم پی اے اصغرخان ترین، ایم پی اے عبدالواحد صدیقی،جمیعت علماء اسلام کے ضلعی آمیر مولانا عزیزاللہ حنفی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اور سابق چئیرمین ضلع کونسل پشین محمدعیسی روشان، سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ، سابق رکن صوبائی اسمبلی آغا سید لیاقت علی، سابق مئیر پشین سید شراف آغا،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغرعلی ترین، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ناصر آغا اور حاجی عبدالغنی کاکڑ، خان عبدالصمدخان اچکزئی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالہادی ترین ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک نصیر کاکڑ ایڈوکیٹ، سابق صدر نورخان ترین ایڈوکیٹ، عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ، کاکا محمد شفیع ترین، حاجی حیات اللہ مومند ترین ملکیار، جمیعت علماء اسلام کے پشین سٹی آمیر حافظ احسان اللہ، سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر نصیب اللہ ترین، حاجی عبدالغفار ترین، حاجی امان اللہ ترین علی زئی، قبائیلی رہنماء زلمئی خان بارکزئی، وزیراعلی بلوچستان کے سابق کوآرڈینیٹر عظیم خان کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعداللہ خان ترین، عوامی مجلس عمل کے صدر عبدالصمد خان خلجی، پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل نائب صدر شاہنواز کھرل، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حبیب الرحمان بٹے زئی، انجمن تاجران بلوچستان پشین کے صدر ملک بہادر خان ملیزئی، جنرل سیکرٹری دولت خان ترین، مرکزی انجمن تاجران پشین کے صدر ملک اشرف ترین، جنرل سیکرٹری عبدالباری غرشین، انجمن تاجران حقیقی کے صدر نصیب اللہ کلیوال، جنرل سیکرٹری محمدصادق کاکڑ، پشین پریس کلب کے عہدیداروں عمرخان کاکڑ، سید نافع شاہ، حافظ عبدالباقی، روح اللہ کاکڑ، ثناء گل نعمانی اور دیگر مختلف سیاسی اور سماجی رہنماوں نے مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں