ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری عید الفطر کے پہلے روز شہداء لیویز کے لواحقین کے گھر جاکر انکے لواحقین سے عید ملے

گزشتہ سال بم دھماکے میں زخمی تحصیلدار عبدالمالک ترین کے گھر جاکر انکی عیادت کی اور عید کی مبارکباد بھی دی

منگل 26 مئی 2020 22:15

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری عید الفطر کے پہلے روز شہداء لیویز کے لواحقین کے گھر جاکر انکے لواحقین سے عید ملے اور گزشتہ سال بم دھماکے میں زخمی تحصیلدار عبدالمالک ترین کے گھر جاکر انکی عیادت کی اور عید کی مبارکباد بھی دی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے پشین سب جیل کا دورہ کرکے قیدیوں سے عید ملے قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے انتظامیہ کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا جبکہ پشین کے مختلف لیویز چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں