پشین، 7 کلو چرس برآمد، ملزم فرار

اتوار 6 ستمبر 2020 15:23

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈ انٹی نارکوٹیکس ڈائریکٹر جنرل اور ڈسٹرکٹ آفیسر مہربان ناصر کیی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر رفیق ناصر، انسپکٹر نعمت اللہ خان کاکڑ ، انسپکٹر عبداللہ جان اور نارکوٹیکس پولیس کے ہمراہ تحصیل سرانان میں دوران کارروائی ایک تیلی بیگ سے 7 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم قومی شاہراہ پرٹریفک کارش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ انسپکٹر رفیق ناصر نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع پشین میں منشیات کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا اور منشیات کے خلاف یہ مہم بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں