سانحہ مانگی ڈیم زیارت واقعہ کیخلاف پشین سمیت ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی

اتوار 5 ستمبر 2021 19:10

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) سانحہ مانگی ڈیم زیارت واقعہ کے خلاف پشتون قومی جرگہ کے کنوینر نواب آیاز خان جوگیزئی اور آل پاٹیز کے اپیل پر پشین سمیت ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی، پشین شہر سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام رہا، جبکہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کویارو کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا گیا جس کے باعث بین الاقومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں تعداد میں مسافر پھنس گئے۔

(جاری ہے)

ہڑتال سے پشین، چمن، خانوزئی،قلعہ عبداللہ میزئی آڈہ ،سرانان ودیگرکے مابین آمدورفت معطل رہی ،واضح رہے کہ دس روز قبل مانگی ڈیم واقعہ میں تین لیویز اہلکار شہید ہوئے تھے واقعہ کے خلاف زیارت کراس پر لواحقین کا آل پارٹیز رہنماوں کے ساتھ ملکر میتوں کے ہمراہ دس روز سے دھرنا جاری ہے، تاحال اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں