پشتونخوا وطن عوام کو زندگی کے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ، پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:08

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین اور پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ پشتونخوا میپ پشتونخواہ وطن کی قومی وحدت و تشخص کی بحالی اور قومی واک و اختیار کے حصول کی جدوجہد جاری رکھ کر پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو زندگی کے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئیگی اور زندگی کے ہر شعبہ زندگی میں انصاف کا بول بالا کرکے رئینگے پشتونخوا میپ پشتونخوا وطن کے تمام عوام کیلئے بلا امتیاز مادر علمی کی حیثیت رکھتا ہے جو ہمارے اور آپکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرتے ہوئے صحیح خطوط پر انکی رہنمائی کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی حرمزئی میں سیدحاجی محمد آغا مرحوم کی رہائشگاہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے میونسپل کارپوریشن کے میئر سید شراف آغا علاقائی سیکرٹری سید فیض اللہ آغا پارٹی رہنما سید فضل آغا میونسپل کمیٹی حرمزئی کے کونسلر اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر سید عبدالقہار آغا اور سید خلیل آغا نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے غیور عوام نے ہم پر جو تاریخی اعتماد کیا ہے اس پر ہر صورت میں پورا اترئینگے اور ہر علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرتے ہوئے انہیں مشکلات سے نجات دلائینگے اور یہ ہمارا فرض ہے جبکہ ہر علاقے میں جاری ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے کمیشن رشوت اور سفارش کا دور ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت ہر علاقے میں امن وامان کی بہتری سرکاری محکموں کی بحالی انہیں عوامی خدمت کے حقیقی ادارے بنانے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بلند کرنے اور اسکے ہر قسم کے مسائل حل کرنے و سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے ماضی کی حکومتوں نے سرکاری محکموں کو اپنے ذاتی اداروں میں تبدیل کرکے انکی صلاحیت کو محدود و زنگ الود کرکے انہیں بوسیدہ کردیاجبکہ موجودہ حکومت تمام حکومتی اداروں کی صلاحیت اور وسائل کو عوام کی خدمت میں استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام کو اب بھی بد ترین مشکلات اور تنگ دستی غربت و مسافرانہ زندگی کا سامنا ہے اور ان بدترین مشکلات سے نجات کیلئے مسلسل منظم جدوجہد ضروری ہے غیور عوام متحد و منظم ہوکر قومی اتفاق رائے کی راستہ اپنا کر ترقی و خوشحالی کے حصول کی راہ اپنائے اور زئی و خیلی اور منفی عزائم کے ارادے رکھنے والے عناصر کو مسترد کردیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں