پشین ‘سوتیلے بھائی کی محبت کا خمیازہ بہن کو بھگتنا پڑگیا، جرگے نے 11سالہ بچی کو ونی میں 60 سالہ شخص کے نکاح میں دیدیا

ہفتہ 2 مئی 2015 16:23

پشین ‘سوتیلے بھائی کی محبت کا خمیازہ بہن کو بھگتنا پڑگیا، جرگے نے 11سالہ بچی کو ونی میں 60 سالہ شخص کے نکاح میں دیدیا

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پشین میں سوتیلے بھائی کی محبت کا خمیازہ بہن کو بھگتنا پڑگیا، جرگے نے 11سالہ بچی کو ونی کر کے 60 سالہ شخص کے نکاح میں دیدیا۔ روبینہ کا سوتیلا بھائی لڑکی کو لیکر فرار ہوا تھا، جرگے نے بھائی کی محبت کی سزا معصوم بچی کو ونی کر کے دی اور 60 سالہ شخص سے اس کا نکاح کروا دیا۔

(جاری ہے)

روبینہ کا بھائی سے لے کر چھپتے چھپاتے پشین سے کوئٹہ آ یا ورمدد کی پکار لیے میڈیا کے پاس پہنچ گیا۔ روبینہ کے بھائی نے بتایا کہ اس کا سوتیلا بھائی کسی لڑکی کو لے کر بھاگا تو جرگے نے میری معصوم بہن کا زبردستی نکاح کرادیا۔روبینہ اور اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں رسومات سے بغاوت پر دھمکیاں مل رہی ہیں حکومت انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کرے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں