پشین ، عدالت نے بچے کے قتل میں ملوث 3مجرموں کو 40,40سال قید بامشقت کی سزا سنادی

7 لاکھ روپے بطور معاوضہ متوفی کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) سیشن جج پشین روزی خان بڑیچ نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عبدالحنان،محمد اقبال اور حسام الدین کو 40,40سال قید بامشقت اور مبلغ سات سات لاکھ روپے بطور معاوضہ متوفی کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم د یدیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان عبدالحنان،محمد اقبال اور حسام الدین نے کلی بالاوڑی پشین میں مقتول بچے بورجان ولد عبدالنواب کے ساتھ زیادتی کی تھی اور اس کے بعد اْسے قتل کرکے نزدیکی غار میں چھپادیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر مذکورہ ملزمان کو مندرجہ بالا سزا سنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں