پشین : صوبائی وزیر مصطفی ترین کے صاحبزادے اسد ترین کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 11:15

پشین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء): بلوچستان کے صوبائی وزیر مصطفیٰ ترین کے صاحبزادے اسد ترین کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسد ترین سہ پہر 3 بجے کالج سے گھر روانہ ہوئے تھے لیکن گھر نہیں پہنچے۔

(جاری ہے)

اغوا کیے گئے 28 سالہ اسد خان ترین کیڈٹ کالج پشین میں گریڈ 17 کے ملازم اور میس انچارج ہیں۔رات نو بجے تک گھر نہ پہنچنے پر اہلخانہ تلاش کیلئے نکلے تو گاڑی کالج سے کچھ فاصلے پر ویرانے سے ملی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسد ترین کا ایک موبائل فون گاڑی میں موجود تھا جبکہ دوسرا غائب ہے۔ اسد خان ترین کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں