․پشین ،فورسز ،دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 5دہشت گرد ہلاک ،2 اہلکار زخمی ،بڑی تعداد میں اسلحہ ، غیر ملکی کرنسی برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 16:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) پشین میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبا دلے میں 5دہشت گرد ہلاک 2 اہلکار زخمی بڑی تعداد میں اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ضلع پشین کے علاقے حرمزئی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کمپا ئونڈ میں کاروائی کا آغاز کیا تو نامعلو م دہشت گردوںنے فورسز پر فا ئرنگ کر دی جبکہ جوابی فائر نگ میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ،فورسز نے لاشوں کو تحویل میں لے کر کوئٹہ سول ہسپتا ل منتقل کر دیا جبکہ دہشت گردوں کے کمپا ئونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ،اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے پشین کے نواح میں ہونے والی کاروائی میں حساس اداروں سمیت ایف سی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا جبکہ مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں