پشتون قومی خود مختیار صوبے اور قومی واک واختیار کے حصول کیلئے جدوجہد لازمی ہے ،سردار مصطفی خان ترین

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:45

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسی خان روشان، مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاون سیکرٹری عبدالحق خان نے کہا ہے کہ پشتون قومی خود مختیار صوبے اور قومی واک واختیار کے حصول کیلئے جدوجہد لازمی ہے جولوگ سیاست کرتے ہوئے پشتون قومی صوبے پر واضح موقف نہیں لے سکتے انہوں نے پشتون قومی تحریک کی جدوجہد کو ہمیشہ سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، شفاف مردم شماری کا انعقاد اور بوگس مردم شماری کی روک تھام وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کلی خدائیدادزئی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس سے عبدالستار ترین اور محمد رفیق لالا نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر 81افراد نے اپنے خاندانوں سمیت مختلف مذہبی اور سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ ظلم جبر کے خلاف سیاسی وطن دوست فکر وجہدوجہد ہی کے ذریعے مشکلات سے نجات ممکن ہے ۔

لہٰذا غیور عوام وطن دوست ، عوام دوست فکر وجدوجہد کا ساتھ دے کر اپنے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نے جس وژن کی بنیاد پر جدوجہد شروع کی تھی آج اس کے افکار اور جدوجہد پر عوام سمیت سیاسی جمہوری قوتوں کے مطالبات کی شکل میں اس پر مہر تصدیق ثبت کرلی ہے جبکہ خان شہید اور ان کے پیروکاروں کیخلاف فتوے لگانے والے آج سب سے زیادہ جمہوری ہونے کے دعوے دار ہے حالانکہ وہ جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 8اگست اور پولیس ٹریننگ سینیٹر پر حملے میں ملوث ملزم قومی مجرم ہیں اس کے خلاف کارروائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شفاف مردم شماری کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور بوگس مردم شماری کی روک تھام کرے کیونکہ پشتون بلوچ صوبے میں پہلے سے ہونیوالے بوگس مردم شماری کی وجہ سے ہمارے حقوق واختیارات پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون قومی تحریککے ہر اول دستے کی حیثیت سے پشونخوا وطن کے تمام عوام کی بلا امتیاز سرومال کے تحفظ سمیت تمام حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور غیور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اس کے قائد مشر محمود خان اچکزئی کیخلاف واویلا نام نہادپروپیگنڈے الزامات درحقیقت مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے اور پشتونخوامیپ کے قائد ورہنمائوں کی جدوجہد اور عوامی مقبولیت کو ثابت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور جدوجہد کی ہے ہر علاقے میں جاری ترقیاتی کام اب زمین پر نظر آرہے ہیں ماضی کے برعکس حکومت رٹ کی بحالی کے بعد عوام اپنے آپ کومحفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں