اسکاوٹس 71 ونگ کی جانب سے تحصیل برشور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایف سی بلوچستان قلعہ سیف اللہ اسکاوٹس 71 ونگ کی جانب سے پشین کے دورافتادہ علاقے تحصیل برشور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کرکے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی اس موقع پر آء جی ایف سی بلوچستان کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ اسکاوٹس کرنل تیمور بیگ اور ونگ کمانڈر کرنل امان اللہ مینگل نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کر کے مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈیئر لیاقت علی مریضوں ، علاقہ مکینوں اور قبائلی عمائدین س گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک و صوبے کا مستقبل طلبائ سے وابستہ ہیں نوجوان طبقہ تمام توجہ تعلیم پر مرکوز کریں نوجوان ملک وملت کا مستقبل ہوتے ہیں اس قوم کی راہ ترقی میں کوء رکاوٹ پیدا نہیں ہوسکتی جس کے نوجوان محنتی وذمہ دار ہوں انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور انکی معیار زندگی بہتر بنایا ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں