پشین، پولیس لائن میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 5 ستمبر 2020 16:52

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشین محمد ایوب اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل بروقت حل ہوجاتے ہیں، کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹاکر عوامی مسلے مسائل کو ان کے ہی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کو درپیش مسائل اور شکایات پرفوری ایکشن لیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائن میں کھلی کچہری سے خطاب کیا۔ کھلی کچہری میں پولیس آفیسران ، قبائلی عمائدین انجمن تاجران مختلف تنظیموں سیاسی پاریٹوں کے نمائندوں صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔ قبائلی رہنماء ملک سیف اللہ خان کاکڑ ، جمعیت علماء اسلام مولوی مفتی نعمان ، انجمن تاجران سید عبدالباری غرشن ، ملک بہادر خان ترین ، دولت خان ترین ، نصیب اللہ کلیوال ، حاجی سراج لالا ، ڈاکٹر حیات کاکڑ ، ملک تاج محمد ، مولوی حسان اللہ ودیگر نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال منشیات فروشی اور دیگر مسائل پر خصوصی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

سپر نٹنڈنٹ آف پولیس پشین محمد ایوب اچکزئی نے کہاکہ پولس عوام کی محافظ فورس ہے، معاشرے میں جرائم کے خاتمے اور ایک پرامن ماحول کی تشکیل میں عوام پولیس کا ساتھ دیں کھلی کچہری میں عوامی مسا ئل، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی کی بہتری کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ایس ایس پی نے پولیس افسران اور نوجوانوں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ عوام اور معززین اور عوام کو پولیس تھانوں میں عزت اور حترام دی جائے انہوں نے کہاکہ عوام بھی پولیس کو اپنا خادم سمجھ کر انکے ساتھ تعاون کریں، جرائم کے خاتمے کیلیے عوام اور پولیس کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی عبداللہ خان مندوخیل ، ایس ایچ او پیر عصمت اللہ ، ایس ایچ او روزی خان لمڑ ، ٹریفک آفسر عبدالولی بھی موجود تھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں