پولیو جیسی مہلک اور متعدی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سے متعلق پشین میں واک کا اہتمام

ہفتہ 14 فروری 2015 22:12

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف ،سی ٹی سی کے تعاون سے پولیو جیسی مہلک اور متعدی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سے متعلق ضلعی محکمہ صحت کے زیراہتمام پشین شہر میں زبردست واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر پشین بشیرخان بازئی ،نومنتخب چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پشین محمد عیسیٰ روشان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر نصیب اللہ ترین،یونیسف کے ضلعی کمیونیکیشن سپورٹ آفیسرز محمد منورپانیزئی محمد حسن کاکڑ،این سٹاف ممبر ڈاکٹر محمدعابد،ضلعی سوشل ویلفیئرآفیسر محمدعظیم ترین،پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر فضل الرحمٰن کاکڑ ،پریس نمائندوں سمیت ضلعی محکمہ صحت کے آفیسران،مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں ،ڈاکٹروں، آساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک ڈی ایچ او آفس سے شروع ہوکرپشین شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہو تے ہوئے ضلع کچہری پر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اْٹھا رکھے تھے اورپولیو مرض کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے پولیو کے خاتمے سے متعلق مختلف نعرے لگا کر پولیو کو جڑ سے اْکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین بشیرخان بازئی نے کہا کہ ہماری بد قسمتی رہی کہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کے باوجود ہم آج تک اس متعدی اور مہلک بیماری سے نجات حاصل نہ کرسکے تمام دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن پاکستان سمیت صرف تین ممالک میں پولیو کے آثرات تاحال موجود ہیں ۔

پولیو سے متاثرہ ایک بچہ دو سو بچے متاثر کرتا ہے۔۔نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کی سخت ضرورت ہیں۔پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اس موزی مرض سے بچاؤ کا واحد طریقہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس کے آثرات سے علاقے کو محفوظ کر نے میں مضمر ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ ترین نے کہا کہ پشین صوبے کے پانچ ہائی رسک آضلاع میں سے ایک ہے،ضلع پشین کو پولیو سے بچاؤ اور اس کے مکمل خاتمے کیلئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کواپنا کردار آدا کرنا ہوگا۔

تمام سیاسی پارٹیاں اور مذہبی جماعتیں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اْنہوں نے کہا کہ سولہ تا آٹھارہ فروری کو ضلع پشین میں پولیو مہم منایا جارہا ہیں ،عوام اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے پھول جیسے بچوں کو اس موزی مرض سے بچائیے،واک کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ آدا کیاگیا اور واک کے شاندار انعقاد پر محکمہ صحت کے آفیسران، پیرامیڈیکل سٹاف ، یونیسف ،ڈبلیو ایچ اور اور دیگر منتظمین کی کوششوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں