ضلع پشین کے تقریباً 400 غیر حاضر اساتذہ کو سزا، ماہوار تنخواہوں سے کٹوتی کردی گئی ہے،محمد زمان خان ترین

منگل 1 اگست 2017 22:18

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان خان ترین نے کہا کہ ضلع پشین کے تقریباً 400 غیر حاضر اساتذہ کو سزا دیتے ہوئے انکی ماہوار تنخواہوں سے کٹوتی کردی گئی ہے معماران قوم کا مستقبل داو پر لگانیوالے چائیے جو بھی ہو انکے خلاف ہر حال میں کارروائی کی جائیگی اسکولوں کی حالت زار پر قابو پالیا گیا ہے میرٹ کی پامالی قبول نہیں نقل کی مکمل روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری اور بچوں کی روشن مستقبل کیلئے صوبائی حکومت ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے سفارش نہیں صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں والدین کوچائیے کہ وہ اپنے بچوں کا چیک اینڈ بیلنس رکھیں تعلیم کی فراہمی ہر مرد و عورت پر فرض ہے جسکو عام کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حیلے بہانوں کا سہارا نہیں لیتے درس و تدریس کے نطام کو مزید بہتر بنادیا گیا ہے اساتذہ ڈیوٹی کی پابندی میں غفلت نہ کریں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

۔۔۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں