خانوزئی کے علاقے کلی شرن میں گرلز ہائی سکول کیلئے تاحال کمروں کی تعمیر ات شروع نہ ہوسکی، ٹھیکیدار نے ایڈوانس میں آدھی رقم نکال لی

منگل 10 اکتوبر 2017 23:21

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) خانوزئی کے علاقے کلی شرن میں گرلز ہائی سکول کیلئے بی اینڈ آر کی جانب سے تین کمروں کی تعمیر کیلئے 2014-15 کا ٹینڈر کیا گیا تھا تاحال کمروں کی تعمیر ات شروع نہ ہوسکی علاقہ مکینوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹھیکیدار نے ایڈوانس میں آدھی رقم نکال لی ہے لیکن اسکے باوجود کمروں کی تعمیر کا عمل شروع نہ ہوسکا ہے علاقہ مکینوں نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے واقعے کا نوٹس لینے اور گرلز ہائی سکول شرن میں کمروں کی فوری تعمیرات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشین اور انکے مضافات میں بھی ٹینڈرشدہ کاموں کی تعمیر نظروں سے غائب ہے سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کیلئے ٹینڈر ہڑپ کرلئے گئے ہیں شہرکے مختلف علاقوں میں روڈ وں اور گلیوں کی مرمت کے نام پر ٹینڈرز کروا کر پیسے ہڑپ کرلئے جاتے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھاری رقوم کا نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں