صوبے میں پارٹی کی ساکھ کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانے دینگے ،پی پی پی قانون وپارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،شہدا ء کے خون پر سیاست نہیں کرتے،حاجی عبدالغنی کاکڑ

جمعہ 27 اکتوبر 2017 20:20

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی عبدالغنی کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں پارٹی کی ساکھ کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانے دینگے پی پی پی قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے شہدا ء کے خون پر سیاست نہیں کرتے ملکی مفاد کے خاطر پارٹی رہنماؤں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قوت غریب اور مظلوم عوام ہے پی پی پی نے ہی ہر دور میں عوام کو بہتر نظام زندگی اور بنیادی ضروریات فراہم کی ہے پیپلز پارٹی ہی ملک میں لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی منظم اور مستحکم ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے پشتون اور بلوچ بیلٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ صدور نامزد کئے جائے تاکہ متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں