پشین، پشتونخوامیپ کی قیادت ، رہنمائوں کارکنوں نے ملک کے ہر جمہوری تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، محمد عیسیٰ روشان

جمہوری قوتوں کو ہمیشہ متحد کرنے میں اور عوام کے حکمرانی کو تقویت دینے میں پشتونخوامیپ کی قیادت کا کردار وعمل ہر کسی سے اونچا ہے جو قابل فخر اور قابل تقلید ہے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:58

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کی قیادت ، رہنمائوں کارکنوں نے ملک کے ہر جمہوری تحریک میں تاریخی اور رہنماء کردار ادا کیا ہے۔ اور جمہوری قوتوں کو ہمیشہ متحد کرنے میں اور عوام کے حکمرانی کو تقویت دینے میں پشتونخوامیپ کی قیادت کا کردار وعمل ہر کسی سے اونچا ہے جو قابل فخر اور قابل تقلید ہے ۔

وہ پشین میں پارٹی عہدیداروں اور کونسلروں کے اجلاسوں اور مختلف وفود سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے محبوب قائد محترم محمود خان اچکزئی ،قومی اسمبلی ، سینٹ کے فورم پر پارٹی کے منتخب نمائندوں اور صوبائی حکومت میں پارٹی نمائندوں نے ہر سطح پر اپنے وطن ، ملک کے مظلوم قوموں اور تمام عوام کی بھرپور نمائندگی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اور ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ہر قسم کے ظلم وجبر کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے ۔

پشتونخوامیپ کے محبوب قائد محترم محمود خان اچکزئی اور پارٹی سمیت تمام قیادت کے خلاف دن رات پروپیگنڈے کرنے اور دروغ گوہی پر مبنی مہم چلانے والے تمام عناصر کو درحقیقت ہمارے غیور عوام ہر سطح پر مستردکرچکے ہیں۔اور انہیں ہمیشہ کی طرح اپنے منفی فکر وطرز عمل کے باعث اب بھی شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے خان شہید کے ویژن کی روشنی میں پشتونخوا وطن انگریز سامراج کے ہاتھوں بٹوارے اور تقسیم کو نہ ماضی میں تسلیم کیاہے اور نہ آئندہ تسلیم کریگی۔

اور جن پارٹیوں کی اپنے منشور میں اس بٹوارے کو تسلیم کیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ پشتون قوم کے حقوق کے دعویدار نہ بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ملک کے تمام قوموں اور عوام کے سیاسی جمہوری قوتوں کی جدوجہد کے باعث ممکن ہوا اور ملک کے قوموں اور عوام کے جمہوری قوتوں کے اس تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں آمرانہ قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کا جمہوریت اور جمہوری نظام ماننے پر مجبور ہوناپڑا اور اس راہ میں تمام سیاسی جمہوی قوتوں کی جدوجہد کو مسخ کرنا سب سے بڑی گمراہی ہے اور اس کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش درحقیقت تمام سیاسی جمہوری قوتوں کے حقیقی جمہوری جدوجہد کی نفی کرناہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان تقسیم واضح ہے ۔ لیکن ایک پارٹی کے مرکزی وصوبائی قیادت کی سوچ وفکر اور عمل میں ہونیوالے تضاد قابل افسوس ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں