اے این پی کو سیکورٹی خدشات تھے اس کے باوجود ہارون بلور سے سیکورٹی لینا سوالیہ نشان ہے ، اصغر خان اچکزئی

جمعرات 12 جولائی 2018 21:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حاجی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو سیکورٹی خدشات تھے اس کے باوجود ہارون بلور سے سیکورٹی لینا سوالیہ نشان ہے ،روز اول سے اے این پی کیلئے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں کچھ قوتیں عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابات سے نکالنا چاہتی ہیں ایسے حالات اور واقعات سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو دیواروں سے لگایا جارہا ہے 2013ء کے الیکشن میں جو حالات پیدا کئے گئے تھے وہی حالات دوبارہ دہرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلقہ این اے 262پر نامزد امیدوار حاجی نظام الدین کاکڑحلقہ پی بی 18کے امیدوار عبدالباری کاکڑ، پی بی 19کے امیدوار عبدالباری کاکڑ پی بی 20سے نامزد امیدوار حاجی عبدالباری آغا سمیت صوبائی سینئر نائب صدر حاجی اصغر علی ترین مرکزی کمیٹی ممبر عبید اللہ عابد چیئرمین میونسپل کمیٹی حرمزئی شاہجہان آغا ضلعی نائب صدر ملک صادق کاکڑ سید عبدالباری غرشین اوردیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالی عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ملک کی خاطر بلور خاندان کی قربانیاں کسی پوشیدہ نہیں آج وہ دہشتگردی کے شکار ہیں مخالفین نے ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر کرایے کے دہشتگرد پالنا شروع کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن مہم کے دوران ایک طرف اے این پی اپنے کارکنوں کے جنازے لیکر دفنارہے تھے جبکہ دوسری طرف مخالفین خوشی سے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلارہے تھے اگر ماضی کی صورتحال دہرائی گئی تو مستقبل میں حالات بہت مختلف ہوں گے ہمیں سیکورٹی رکھنے کا شوق نہیں حالات نے مجبور کردیا ہے ہماری بھی خواہش ہے کہ ہم پرامن فضاء اور آزاد ماحول میں زندگی بسر کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں