پشین،عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیخلاف سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیخلاف سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کرکے مین شاہراہ کو ٹریفک کیلئے معطل کردیا جبکہ ریٹرننگ آفیسر کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 20پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سید عبدالباری آغا کا کہنا تھا کہ حلقہ پی بی 20پشین تھری کے علاقے لوئی علیزئی ترین اور عشیزئی قبائل کے درمیان دیرینہ رنجشیں چل رہی ہیں عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر منیر احمد مری کو بار ہا درخواست دے چکے ہیں کہ عشیزئی کا بلاک کوڈ منزرئی میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو رپورٹ دے چکا ہے لیکن اسکے باوجود اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا انہوں نے الزام لگایا کہ حرمزئی میں مذہبی جماعت کے حامی اور جانبدار پریزائیڈنگ آفیسر کو تعینات کرایا گیا ہے انتخابات میں دھاندلی سے برے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے الیکشن کمیشن اور حکام بالا سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی فوری تبادلے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور کرنل ایف سی حسن مختیار سے کامیاب مذاکرات کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں