پشین، الیکشن میں مداخلت کے نتائج خطرناک ہونگے،سینیٹر عثمان خان کاکڑ

پشتون قوم نہ دہشت گرد رہی نہ فرقہ پرست ، پشتون پر دہشت گردی مسلط کر کے بد نام کیا گیا،سردار مصطفی خان ترین عوام اپنی مرضی سے 25 جولائی کو درخت کے نشان پر ووٹ مہر لگا کر وطن دوستی ، حب الوطنی او رامن پسندی کا ثبوت دیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کا عوامی جر گے سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پشتون قوم تاریخ میں نہ دہشت گرد رہی ہے اور نہ ہی فرقہ پرست پشتونوں پر ایک طرف سے دہشت گردی مسلط کی گئی اور دوسری طرف انہیں دہشت گرد ی کے نام پر بد نام کیا گیا الیکشن میں مداخلت کے نتائج خطرناک ہونگے عوام کو ان کی اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کرنے دیئے جائیں تمام عوام25 جولائی کو درخت کے نشان پر ووٹ مہر لگا کر وطن دوستی ، حب الوطنی او رامن پسندی کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹری سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، حاجی امیر حمزہ، محمد رضا شیدا، نصیر ننگیال اور عقیلہ پشتنہ نے کلی فیض آباد پشین میں چیئرمین اکرام اللہ خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر ایک بڑے عوامی جر گے سے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ موسمی پرندوں کو صرف الیکشن کے دوران عوام یاد آتے ہیں اور الیکشن کے دنوں میں سرمایہ کے بل بو تے پر عوام کو زئی وخیلی اور علاقائیت کے نام پر گمراہ کرنے کی کوشش کر تے ہیں جبکہ پشتونخوا میپ کی مسلسل 70 سالوں سے پشتونخوا وطن کے عوام کی آزادی خوشحالی ترقی امن اور انصاف کیلئے بر سر پیکار ہے اس ملک کی تاریخ میں جمہوریت، جمہوری اداروں کی مضبوطی ، پارلیمنٹ اور آئین وقانون کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی ، امن ، سماجی، انصاف ، قومی برابری ،تعلیم اور دیگر ضروریات اور سہولیات کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے قربانیوں کی طویل ترین تاریخ رقم کی ہے ووٹ کی عزت وحرمت اور ون مین ون ووٹ کیلئے پشتونخوا وطن میں سب سے پہلے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے آواز اٹھائی اس وقت کے علماء سو ء نے خان شہید پر اس لئے کفر کے فتوے لگا ئے کہ وہ کسی سردار، نواب اور ایک عام غریب آدمی یا ایک غریب بیوہ کو کیسے برابری دے رہے ہیں یعنی ہر مرد وعورت کا ایک ووٹ ہو گا اس بات پر خان شہید کو سزائیں دی گئیں لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے آج بڑے بڑے لوگ عوام کے در در پر کھڑے ہو کر ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں یہ پشتونخوا میپ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے لیکن چند لو گ جمہوریت دشمنی میں اتنے ڈوبے ہوئے ہیں اور یہ آسرا لے کر بیٹھے ہیں کہ ہمارے ووٹوں کی پیٹیاں راتوں رات بھر دی جائیں گی اور ہم کامیاب ہو جائیں گے لیکن عوام ہر صورت میں اپنے رائے اور اپنی مرضی کے بر خلاف فیصلے کرنے والے ان عناصر کی بیخ کنی کرے گی اور کسی کو بھی دھاندلی نہیں کر نے دے گی پشتونخوا میپ کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے اگر وہ مخالفین کی گزشتہ 25 سالہ کارکردگی سے بہتر نہ تھی تو عوام بے شک ہمیں ووٹ نہ دیں لیکن ووٹ ایک قومی امانت ہے پشتونخوا وطن کے مستقبل کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ آج عوام کے ہاتھوں میں ہے کہ وہ اگر اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا چا ہتے ہیں توپشتونخوامیپ کے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں مقررین نے کہا کہ شیر محمد شہید کو صرف گزشتہ نا اہل حکمرانوں کے دور میں اس لئے شہیدکیا گیا کہ اس وقت دہشت گردی واغواء برائے تاوان اور ڈاکے عام تھے اور ایسے لوگ دن دیہاڑے وارداتیں کر کے فرار ہو جا تے تھے لوگ اپنی گاڑیاں چوروں کو لاکھوں روپے دے کر واپس لا تے تھے لیکن پشتونخوامیپ کی مخلوط حکومت نے چوروں ڈاکوئوں اور عوام دشمن عناصر کا صفایا ممکن بنایا بجلی، سڑکوں، ڈیموں، سکولوں ، کالجز، یونیورسٹیوں سمیت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا اور آنے والے دور میں اگر پارٹی کی حکومت بنی تو عوام کی دہلیز تک انکے حقوق پہنچاکر امن ، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہونگے اور ملک کے ایوانوں میں پشتونوں کی صحیح ترجمانی اور وکالت کر کے ان پر مسلط کر دہ بد حالی کے خاتمے میں اپنا بھر پو رکردا رادا کرینگے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں