کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ درج

ہفتہ 15 ستمبر 2018 19:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) پشین بائی پاس پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بر شور امیر زمان کا کڑ کی گاڑی پر ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین بائی پاس روڈ پر ہونیوالے بم دھما کے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کی مد عیت میں درج کر لیا گیا اور پشین بائی پاس روڈ پر دھما کے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز پشین بائی پاس روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر بر شور امیر زمان کاکڑ کی قریب دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں تین لیویز اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں