تعلیم کے شعبے میں بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی

بدھ 26 ستمبر 2018 21:58

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی طلباء و طالبات کا مستقبل سنوارنے میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے بہتر تعلیمی نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اساتذہ اپنی بہترین تجربات سے تعلیمی صلاحیت معماران قوم میں منتقل کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پشین اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی سب کیمپس کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل معصودہ شاہ سے بھی انکے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کے تمام کلاسز کا دورہ کرکے دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے بعد پشین میں تعلیم کا بہتررجحان دیکر خوشی ہوئی ہے اسٹوڈنٹس تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور علم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں کالج پرنسپل نے اسسٹنٹ کمشنر کو بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

کالج اسٹاف اور طالبات نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ کالج خوش آئند قرار دیا ۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ میں جاری پولیو مہم کے دوران سرخاب کا دورہ کیا بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا جائزہ بھی لیا اور متعدد رفیوزل کیسز حل کروادیئے جبکہ سرانان میں تجاوزات اور مہنگائی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو آخری وارننگ بھی دیئے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں