کوئٹہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین کا اجلاس

سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی45ویں برسی کے دن 2دسمبر کو جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ

منگل 20 نومبر 2018 23:35

کوئٹہ/پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات سے نجات اور ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی کے منزل کی حصول کیلئے پشتونخوا وطن کی وحدت ، قومی خودمختیار صوبہ اور قومی واک واختیار لازمی ہے اور ان اہداف کو پانے کیلئے مسلسل منظم جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین ضلعی ڈپٹی سیکرٹریوں حاجی عبدالحق ابدال ، علی محمد کلیوال ، رضاء شیداء ، اے کے بوستانی ، علائوالدین ، عمر خان ، بسم اللہ نے بوستان علاقائی یونٹ اور مغٹیان پوٹی ناصران علاقائی یونٹ، ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری رحمت اللہ صابر علاقائی سیکرٹریوںولی جان اچکزئی، اسد خان ترین ،نصیب اللہ نیازی ، جانان خان اچکزئی ، حبیب آکا ،نیاز کاکڑ، حاجی اکبر ، تور جان عسکر ،حاجی محمود،رحمت ناصر، ادریس افغان،پرویز اچکزئی نے پشتون باغ اول علاقائی کمیٹی ،بلیلی علاقائی کمیٹی ، شیخ ماندہ کے 2ابتدائی یونٹوں،پشتون مینہ علاقائی یونٹ ، افغان مینہ علاقائی یونٹ اور ابتدائی یونٹوں ، افغان کالونی ، شائستہ افغان یونٹ، غازی عبداللہ خان محلہ، روشان یونٹ اورگران وطن یونٹ کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تمام اجلاسوں میں سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی45ویں برسی کے دن 2دسمبر بروز اتوار کو ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور مختلف یونٹوں کے اجلاسوں کے انعقاد کے فیصلے کیئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن اور ہمارے ملک کی آزادی کی جدوجہد اور ان کی سیاسی تاریخ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کا شمار ان عظیم رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرنگی استعمارکے ظلم وجبر کے تاریک ترین دور میں آزادی کا علم بلند کرکے اس خطے کے اقوام وعوام کو منظم کرتے ہوئے حقیقی نجات کی راہ پر گامزن کیا۔

اور سالہا سال فرنگی و آمر حکمرانوںکے جیلوں میں مسلسل قید ہوکر ہر قسم کے اذیتوں اور سازشوں ومشکلات کے باوجود ساری زندگی جدوجہد جاری رکھی ۔اورشہادت تک ظالم وجابر حکمرانوں اوران کے کاسہ لیسوں کے خلاف اور محکوم ومظلوم اقوام وعوام کی آزادی ترقی وخوشحالی کیلئے ناقابل تسخیر جدوجہد کی۔ اور خان شہید کے ویژ ن، جدوجہد قربانیوں اور ان کے تحریک کے باعث اس علاقے میں قومی دلیری اور سیاسی بیداری کا دور دورہ ہے جو پشتون دشمن اور جمہوریت دشمن قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کو ہضم نہیں ہوہا ۔

لہٰذا خان شہید کی برسی کو قومی سطح پر اس عزم کے ساتھ پورے قومی جوش وخروش کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے کہ پشتونخوا وطن اور ملک کے تمام اقوا م وعوام کے سیاسی ،معاشی ، ثقافتی ، جمہوری حقوق واختیارات کی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں