پشین سی آئی اے پولیس نے لاکھو ں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتا کر لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پشین سی آئی اے پولیس نے لاکھو ں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتا کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس پشین نے سرانان روڈ پر ایک گاڑی روک کر تلاشی لی اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 19 کلو گرام چرس بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پشین سی آئی اے پولیس کے انچارج اسد خان مندوخیل نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں