پشین، ڈسٹرکٹ میں مارخور سمیت دیگر قیمتی اور نایاب پرندوں کا شکار برداشت نہیں کریں گے ،ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی

پیر 10 دسمبر 2018 23:44

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں مارخور سمیت دیگر قیمتی اور نایاب پرندوں کا شکار برداشت نہیں کریں گے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم غلزئی کی سخت ہدایات پر ڈسٹرکٹ کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں تحصیلداروں کو شکاریوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ہمیں اطلاع ملی کہ ڈسٹرکٹ میں متعدد شکاریوں نے پہاڑوں میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں جس پر تحصیلدار بوستان کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کا حکم دیاگیا متعلقہ تحصیلدار نے تکتو کے قریب قائم شکار گاہ کو مسمار کرکے نذرآتش کردیا غیر قانونی شکار کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا انہوںنے اس موقع پر شکاریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بناکر شکار کرنے سے گریز کریں ورنہ انکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شکار کرنیوالے پرندوں سمیت تمام ترسامان قبضے میں لیکر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ میں قائم مثالی امن وامان کی صورتحال میں لیویز فورس کا کردار اہم ہے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرکے کوئک ریکشن فورس کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کردی ہیں انہوں نے کہا کہ پشین کے کلی حرمزئی ،برشور اور نانا صاحب میں مسافروں اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کیلئے لیویز کی نئی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں لیویز فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹیوں پر پابند کردیا گیا ہے غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے امن وامان کی صورتحال پر ایس ایس پی پولیس ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ سے ملاقات کرکے انہیں پشین کے اے ایریا میں مزید پولیس کی چوکیاں قائم کرنیکی تجویز دی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ میں تعلیمی صورتحال سے متعلق کہاکہ ڈسٹرکٹ میں سکولوں کی تعدادتقریباً ایک ہزار آٹھ ہے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ڈسٹرکٹ کے تمام محکموں میں احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ تعلیم کے غیر حاضر اسٹاف سے ایک کروڑ روپے کی ریکوری کرکے 162 کے قریب غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا ہے جبکہ غیر فعال41 سکولوں کو فعال کرکے نو اساتذہ کو برخاست کرچکے ہیں اسکے ساتھ ہی مزید 169غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کررہے ہیں صحت کے حوالے سے انہوں بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین میں پانی کا مسئلہ گھمبیر تھا جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی کے باعث ہسپتال کے وارڈز 24گھنٹے فعال نہیں رہتے اس تمام تر صورتحال اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے حوالے سے چیف سیکرٹری، صوبائی وزیرصحت اورسیکرٹری ہیلتھ کو آگاہ کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کی او پی ڈی کو نئے سیکشن میں مستقل کرناہے لیکن سہولیات اور ضروریات کی عدم فراہمی کیوجہ سے او پی ڈی منتقلی تاخیر کا شکا رہے جلد اپنی مدد آپکے تحت او پی ڈی کو نئے سیکشن منتقل کردیں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں پبلک لائبریری قائم کرکے ڈسٹرکٹ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے لائبریری کیلئے تمام تر اشیاء ضروریات فراہم کرچکے ہیں کتابوں کی کچھ کمی ہے جنہیں جلد فراہم کریں گے آفیسر ز کلب کے قیام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آفیسرز کلب کی تعمیر آخری مراحل میں ہے زیر تعمیر آفیسرز کلب کیلئے ٹیوب ویل ،بجلی اور گیس کی فراہمی سمیت تزین و آرائش مکمل کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح رواں ماہ کر دیا جائے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں