دنیا میں ترقی کرنے والی اقوام کاترقی کرنے کا دارومدار علم و تدریس سے وا بستگی سے ممکن ہوا، ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 18 جنوری 2019 22:44

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ تمام تردستیاب وسائل سے استفادہ کیا جارہاہے دینی ودنیاوی معاملات سے عوام کا باخبر رہنا وقت کی ضرورت ہے، دنیا میں ترقی کرنے والی اقوام کاترقی کرنے کا دارومدار علم و تدریس سے وا بستگی سے ممکن ہوا، لہذا ہمیں بھی کامران ہونے والے ممالک کے صف میں کھڑا ہونے کیلئے کتاب اور قلم کو ترجیح دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرنے پبلک لائیبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چئیرمین محمد عیسی روشان، کسٹم کلکٹر آمان اللہ ترین، اسسٹنٹ کمشنر سیدہ نداکاظمی،ممتاز شاعر وادیب عبدالکریم بریالی، شاعر وادیب عصمت اللہ ظہیر، شاعروادیب پررفیسر فیض محمد شہزاد، شاعر وادیب ڈاکٹر ناشناس، پریس کلب پشین کے نائب صدر عمر خان کاکڑ، جنرل سیکریٹری روح اللہ کاکڑ، قبائلی وسیاسی عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں