پشین،ممتاز قبائلی رہنما سردار فاروق خان ترین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

جمعرات 7 مارچ 2019 21:07

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2019ء) ممتاز قبائلی رہنما سردار فاروق خان ترین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے وہ سردار خیر محمد خان ترین کے بیٹے سابق صوبائی وزیر حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین سردار ڈاکٹر سعداللہ خان ترین اور سردار اقبال خان ترین کے بھائی،سردار نصیر احمد خان اور سردار بشیر خان ترین کا بھتیجا،سردار قذافی خان،سرداریاسر خان،سردار ناصر خان اور سردار سروش خان کے والد ، سردار امجد خان ترین سردار ساویز خان اورسردار طحہ خان کے چچا ،سردار بہادر خان ترین اور سردار جمیل خان ترین کے چچازاد بھائی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو آج صبح دس بجے قلعہ سکانڑ خان میں انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں