پشین ،سرخاب میں دوگروپوں میں فائرنگ ، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 15 مارچ 2019 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) پشین کے علاقے سرخاب میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے لیویز کے مطابق جمعہ کے روز پشین کے علاقے سرخاب میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں بسم اللہ ، محمد ایوب ، سعید الرحمن سکنہ سرخاب شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مزید کارروائی لیویز فورس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں