ژ*پشین ، پولیس کی اغوا برائے تاوان کے خلاف کامیاب کاروائی، ملز م گرفتار

اتوار 31 مارچ 2019 19:55

yپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2019ء) پولیس فورس کا اغوا برائے تاوان کے خلاف کامیاب کاروائی ملز م گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پشین روزی خان کاکڑ نے ڈی پی او پشین طارق الہی مستوئی کے ھدایات پر بروقت کارواء کرتیہوئے ایریگیشن کالونی پشین سے اغوا ہونے والی مغوی بی بی شرینو سکنہ ایریگیشن کالونی کو بازیاب کرایا۔ ملزم مرجان ولد محمد خان قوم مو سی خیل سکنہ لورالائی کو گرفتا ر کر کے ایف آئی آر ۔

(جاری ہے)

درج کر کے تفتیش شروع کی اس موقع پر ایس ایچ او پشین روزی خان کاکڑ نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشین ایک پر آمن شہر ہے کسی کو پشین کے آمن و آمان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈکیتی ۔ رہزنی منشیات فروشوں تمام قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور کسی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے عوام سے ایپل کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں