پشین میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 15 اپریل 2019 18:46

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق الہی مستوئی کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روزی خان کاکڑکا پولیس پارٹیکے ساتھ شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق الہی مستوئی کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روزی خان کاکڑ پویس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے درجنوں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ایس ایچ او روزی خان کاکڑنے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کالے شیشوں کا استعمال بلکل ممنوع ہے گاڑیوں میں غیر قانونی کالے شیشوں کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں