پشین۔لائیوسٹاک ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، دوستین جمالدینی

پیر 26 اگست 2019 19:29

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری دوستین جمالدینی، ڈائریکٹر جنرل غلام حسین جعفر نے کہا کہ لائیوسٹاک ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کے اکثر عوام کا تعلق اور ذریعہ معاش لائیوسٹاک سے منسلک ہے، حکومت مالداروں کے مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات کررہی ہے، لائیوسٹاک اور مالداری کو فروغ دینے ہی سے خوشحالی آئے گی۔

ان خیالا کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر صحافیوں اور لائیوسٹاک کے آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری لائیوسٹاک اور ڈی جی لائیوسٹاک نے گورنمنٹ ڈیری فارم پشین کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ڈیری ڈویلپمنٹ آفیسرڈاکٹر شیر محمد ترین نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو ڈیری فارم پشین سے متعلق بریفنگ دی، اور سیک ٹری لائیوسٹاک و ڈی جی لائیوسٹاک نے گورنمنٹ مرغی خانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسید محمد کاکڑ نے مرغی کیفارم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہاکہ لائیوسٹاک اور مال داری کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے اور مالداروں کے مسائل ومشکلات کے خاتمے کے لئے ضلعی آفیسران کو ہدایت بھی دی ہے کہ وہ جانوروں کی بیماریوں کیعلاج کیلئے ضلعی ہیڈکواٹرز تحصیل ہیڈکواٹرز اور دور دراز علاقوں میں کیمپوں کا انعقاد کرے تاکہ مالداروں کے جانوروں کے بیماریوں کا بروقت علاج ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں