پشین۔موٹر سائیکل اور کار گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم، دو بچوں سمیت موٹر سائیکل سوار جان بحق

جمعہ 30 اگست 2019 21:52

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) قلعہ بٹے زئی کے قریب موٹر سائیکل اور کار گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم میں دو بچوں سمیت موٹر سائیکل سوار جان بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشین سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قلعہ بٹے زئی کراس کے قریب کھرل آباد کے مقام پر کارگاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نیتجے میں دو بچوں نو سالہ فیض اللہ، سات سالہ مزمل سمیت موٹرسائیکل سوار حیات اللہ قوم ترین سکنہ سر خانزئی موقع پر جان بحق ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار آفراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پشین لیویز موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو سول سپتال منتقل کردیا گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں