پشین۔یوم دفاع کے سلسلے میں باچاخان چوک پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 6 ستمبر 2019 22:21

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) تحریک جوانان پاکستان نظریاتی کے جانب سے یوم دفاع کے سلسلے میں باچاخان چوک پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی عبدالہادی کاکڑ ایڈووکیٹ تحریک جونان پاکستان نظریاتی مرکزی چیئرمین نجیب اللہ خان ترین مرکزی وائس چیئرمین وازث خان ترین صوبائی صدر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ عبدالمالک اچکزئی سردار آزاد خان عبدالجبار پھٹان عرفان اللہ اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6 ستمبر کادن ہمارے دفاع کا دن ہے اس دن ہماری پاک فوج کے جوانوں نے ملک کا ناقابل تسخیر دفاع کرتے ہوئے دشمن ملک کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنی وطن عزیز کے دفاع اور سالمیت کے لیے اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔مقررین نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیر آزاد کرانے کا وقت آچکا ہے بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہوگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں