دور افتادہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،احمد زمان جمالی

پیر 24 فروری 2020 23:32

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد زمان جمالی نے کہا ہے کہ دور افتادہ اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام فری میڈیکل کیمپوں سے استفادہ حاصل کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے نواحی علاقے کلی کھرل آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کیموقع پرنمائندہ آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا فری میڈیکل کیمپ کے دوران محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تین سو سے زاہد مریضوں کامفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں، کیمپ میں بچوں سمیت مرد اور خواتین مریضوں کا مفت طبی معائنہ کراتے ہوئے ان میں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں اور مختلف امراض بخار زکام ملریا جگر اور کھانسی سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کوسراہتے ہوئے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد محکمہ صحت کی جانب سے ایک مثالی کاوش ہے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھ کر اسے دیگر علاقوں تک وسعت دینی چاہیئے تاکہ دور دراز علاقوں میں لوگوں تک صحت کے سہولیات پہنچ سکیں واضح رہیکہ تحصیل برشور میں تین جبکہ تحصیل پشین میں چار یونین کونسل منزرئی اور کربلا میں دو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ان فری میڈیکل کیمپوں کے دوران محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیرہ(0 130) سو سے زاہد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں