5اسسٹنٹ کمشنر پشین اور اس کی ٹیم نے پشین بازارمیں رشوت اور بھتہ خوری کابازار گرم کررکھا ہے، کرونا کے نام پر لوگوں کوبے جاتنگ کیا جارہا ہے ،جے یو آئی پشین

اتوار 17 مئی 2020 20:36

۷پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین اور اس کی ٹیم نے پشین بازارمیں رشوت اور بھتہ خوری کابازار گرم کررکھا ہے کرونا کے نام پر لوگوں کوبے جاتنگ کرتے ہیں ہم جمعیت علماے اسلام پشین سٹی اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر اس نے عوام کیساتھ اپنا رویہ درست نہ کیا تواس کے خلاف پریس کانفرنس اور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہارجمعیت علمائے اسلام پشین سٹی امیر مولوی احسان اللہ -اور کابینہ کے اراکین نے اپنیمشترکہ میں اسسٹنٹ کمشنرپشین کی عوام کو اس ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو بے جاتنگ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی پشین عوام کے ساتھ ناانصافیاں کرنے کی بجائے عوام کا خادم بن کرخدمت کرے اور عوام کواحتجاج کرنے پرمجبور نہ کیاجائیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں