ضلع پشین میں دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان

جمعہ 29 مئی 2020 22:21

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ پشین نے عیدالفطر کے ساتویں دن سے ضلع پشین میں دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کرکے احکامات جاری کردیئے، پشین شہر میں پولیس کی جانب سے لاوڈ اسپیکر پر کئے گئے اعلانات میں تمام تاجروں اور دکانداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ اس کے بعد بقیہ دورانیہ میں شام 6:00 بجے سے اگلی صبح 8:00 بجے تک مکمل لاک ڈاون رہے گا، اس موقع پر دکانداروں کو متنبہہ کیا گیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائیگی۔

(جاری ہے)

تندور، ملک شاپ اور میڈیکل سٹور اس پابندی سے مستثنی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں