تشنج جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل حفاظتی ٹیکہ جات ہیں،ڈی ایچ اوپشین

ہفتہ 22 اگست 2020 17:20

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر محمدسعید میروانی نے کہا ہے کہ تشنج ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل حفاظتی ٹیکہ جات ہے اس مرض سے ماں اور بچے کی جان کو ہمیشہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ سیgbc پشین سمیت بلوچستان بھر میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انپے دفتر میں تشنج بچاؤ آگاہی مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران 15 سال سے 49 سال تک کی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو تشنج کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے، انہوں نے کہاکہ ضلئع پشین کے 43 یونین کونسلوں میں 280 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جائیں گے 45 فکس سینٹر ہسپتالوں میں بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

DHO نے مزید کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلیی( ایم این اے۔ ایم پی ایز ) علماء کرام سماجی کارکنان اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وخواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس جان لیوا مرض سے بچاو ممکن ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی DHO ڈاکٹر ثناؤاللہ کاکڑ ڈاکٹر نجیب اللہ مرکزی صدر آل پیرامیڈیکل سٹاف پاکستان فضل محمد کاکڑ، شکرالدین ترین، امین اللہ، نجیب اللہ بٹے زئی ڈاکٹر حیات اللہ، جمعہ خان، مطیع اللہ، اکمل خان، نزیر احمدکاکڑ سمیع اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں