حکومت تمام علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،حاجی حبیب الرحمان ترین

جمعرات 27 اگست 2020 18:16

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبر حاجی حبیب الرحمان ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی مضبوط ترین عوامی پارٹی بن چکی ہے، بی اے پی کی حکومت تمام علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، عوام کو بلوچستان عوامی پارٹی کا قائدین پر مکمل اعتماد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے علاقے کلی تورشاہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر حاجی اختر عبدالمنان سمیت سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا علان کیا۔ حاجی حبیب ترین نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، پشین کے عوام کی بلا تصب رنگ نسل اور سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی صوبے کے غریب عوام کی ترجمان ہے جن کا واضح ثبوت عوام کی بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت ہے اس موقع پر حاجی اختر نے انہیں درپیش مختلف عوامی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی ورکروں کو کھبی مایوس نہیں کرینگے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس میں ورکرز کو ایک اہم مقام اور حیثیت حاصل ہیں اورکارکن ہمارا سرمایہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں