عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ

جمعرات 10 ستمبر 2020 22:20

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نرسنگ کا شعبہ نہایت مقدس اور خدمت خلق کا سرچشمہ ہے خدمت خلق کرنے والے نہ صرف اپنی آخرت کو سنوارتے ہیں بلکہ ان کو دنیا میں بھی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،نرسز قوم کی عظیم بیٹیاں ہیں جو بیمار آفراد کی تیمارداری کرکے اپنا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پشین میں نرسنگ کالج پشین افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے، نرسز اور پرامیڈیکس ہسپتالوں کے انتظامی امور کو بہترطریقے سے چلانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی پشین کے ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس سید عبدالحنان آغا اور دیگر بھی موجود تھے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں