پشین ،محکمہ ایکسائز اینڈ انٹی نارکوٹیکس کی کاروائی، رکشہ سے 36کلوخام چرس برآمد،ملزم فرار

بدھ 16 ستمبر 2020 19:18

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ انٹی نارکوٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ضلعی آفیسر مہربان ناصر کی زیر نگرانی انسپکٹر رفیق ناصر، انسپکٹر نعمت اللہ کاکڑ اور انسپکٹر عبداللہ جان نے نارکوٹیکس فورس کے ہمراہ سرانان کے قریب سید حمید ندی کی حدود میں روڈ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک زرنج رکشہ کو روکنے کا اشارہ کیا رکشہ ڈرائیور نے نارکوٹیکس فوس کو دیکھتے ہی رکشہ کی رفتار مزید تیز کردی نارکوٹیکس فورس نے رکشہ کا پیچا کرکے قابو کیا، دوران تلاشی رکشہ سے 36 کلوخام چرس برآمدکرلی گئی اس دوران ایک سفید کلر کار سے نارکوٹیکس فورس کے اہلکاروں اور مشکوک افرادکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تھے ہوئے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ضلعی آفیسر مہربان ناصر نے نمائندہ آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے کوئی قانون سے بالاتر تصور نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع پشین سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا جائے گا معاشرے میں بگاڑ پیداکرنے والے قرار واقعی سزا کے مستحق ہے جن کی وجہ سے معاشرے کے باشعور افراد اس لعنت کے عادی ہوجاتے ہیں جو ملک اور قوم پر بوجھ بن جاتے ہیں نئے آنے والی نسلے بھی متاثر ہوسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لہٰذااس ضمن میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کیساتھ قبائلی عمائدین علمائے کرام سیاسی اکابرین میڈیا نمائندہ گان سمیت تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے افراد کا بھی فرض بنتاہے کہ وہ منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سیکورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ سماج دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاسکے علاقے کے قبائلی وسیاسی عمائدین اور عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات فروشوں سمیت تمام غیر قانونی عملیات کرنے والوں کے خلاف سرکاری مشینری کے ساتھ روابط قائم رکھیں جائیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ علاقے کے ذی الشعور افراد کی مدد سے اینٹی نارکوٹیکس فورس بروقت کاروائی کرنے میں کامران ہوسکتی ہے منشیات جیسے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا منشیات کے خلاف یہ مہم بغیر کسی دبائو کے جاری رہے گا

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں