پولیو خاتمے کیلئے عوام میں ہر سطح پر شعور آگاہی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے،قائم خان لاشاری

موذی مرض بچے کو عمر بھر کے لیے مفلوج کر دیتا ہے ، مرض کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 ستمبر 2020 23:53

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قائم خان لاشاری نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوام میں ہر سطح پر شعور آگاہی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موذی مرض کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کیونکہ یہ مرض بچے کو عمر بھر کے لیے مفلوج کر دیتا ہے۔اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے مہم کو بہتر بنانے کے لیے علما ء کرام ، قبائلی عمائدین اور معتبرین کی مدد لی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پولیوکے ابتدا ئی دن بچے کوپولیوکے قطرے پلانے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی کارکردگی کا معائنہ کرتے ہوئے کنٹرول روم کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرفیڈرل مانیٹر زبھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم میں تمام سرکاری محکمہ جات کو پابند بنایا گیا ہے کہ ہر محکمہ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرے اور اس سات روزہ مہم کے لیے ایک ملازم بطور فوکل پرسن فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

(جاری ہے)

تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے تاہم اکیس سے ستائیس ستمبرتک جاری رہنے والے ساتھ روزہ مہم کے دوران 693 ٹیموں کی مدد سے پانچ سال تک عمرکے ایک لاکھ چھتیس ہزار ایک سو چرانوے (136194) بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی ٹرانزٹ پوا ئنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ضلع کے انتالیس(43) یونین کونسلوں میںپولیو مہم پر مامور سیکورٹی کے فرائض سرآنجام دینے والے ایک سو اٹھاون (158)پولیس اہلکار ،دو سو سولہ (216) لیویز اہلکاروں سمیت تھرپن(53) ایف سی کے اہلکار شامل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کووڈ 19 کے لیے مرتب کردہ ایس،او،پیز پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گاچونکہ پولیو وائرس ایک قومی مسلئہ ہے اور باربار چلائی جانے والی مہم میں کو ئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے مقصود ہوتا ہے ۔لیکن بد قسمتی سے کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ سمیت ضلع پشین بھی پولیو کے حوالے سے احساس قراردیاجاچکاہے ۔اسی لئے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ضلع کے ذی الشعور عوام کی مدد سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو کسی صورت دائو پر لگنے نہیں دینگے ۔مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں