دور حاضر میں بھی عوام صحت تعلیم اور روزمرہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،گوہراعجاز

پیر 28 ستمبر 2020 22:38

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما اور ممتاز قبائلی شخصیت ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں بھی عوام صحت تعلیم اور روزمرہ کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نمائندہ آن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ضلع منتخب نمائندہ گان کی عوام دشمنی واضح ہے کہ دور جدید میں بھی عوام تاریکی میں زندگی کا گزر بسر کر رہے ہیں تحصیل برشور سمیت ضلع کے تمام تحصیلوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے بجلی گیس اور پینے کا صاف پانی عوام کو مہیا کرنا ہمارا نسبل عین ہے جس پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی حکومت وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبے دور دراز کے علاقوں میں زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے جبکہ علاقے میں مخالف سیاسی اور غیر سنجیدہ منتخب نمائندہ گان میں عوام کو سہولیات کی فراہمی پر توجو مرکوز نہیں کرائی جس کی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے عوام کی اس بے چینی اور مایوسی کو خاطر میں لاتے ہوئے اس بابت کیسکو کے حکام بالا سے اپیل ہے کہ تحصیل برشور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اگر کیسکو حکام نے اس بابت ایکشن نہ لیا تو اجتحاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں