ڈسٹرکٹ کے دور آفتادہ علاے کے عوام کو ترقی کے سفر میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے ،قائم لاشاری

فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب کو عوام کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے ، ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:15

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بدھ کے روز تحصیل برشور کے یونین کونسل باغ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بوائز ہائی سکول میں منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیکرڈاکٹروں اور مریضوں سے گفتگو کیں سکول کا بھی معائنہ کیا اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہاکہ ملک و قوم کی خوشحالی معماران قوم کی بہتر تربیت میں مضمر ہے ہمیں اپنے قومی وقار میں اضافے اور ترقی کی منزل حاصل کرنے کیلئے شعبہ تعلیم کو ذریعہ شعار بنانا ہوگا اور بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق طلباء کو جدید سائنسی ،فنی،ٹیکنیکل علوم دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی غیر حاضری کے عمل کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے یونین کونسل باغ کے بوائز ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے دور آفتادہ علاے کے عوام کو ترقی کے سفر میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب کو عوام کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے اس موقع پر نوجوان ایکشن کمیٹی کے باغ کے چیئرمین ہاشم کاکڑ اور قدیم کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں ایکسین محمد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر برشور حضرت علی کاکڑ،ڈی ایس ایم ممتاز رند، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالحنان آغا، بی آر ایس پی کے ضلعی کوارڈینٹر سردار اکبر خان ترین ،ڈاکٹر مسود خان ،محمد صادق کاکڑ اور دیگر شریک تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل باغ کے بی ایچ یو کا دورہ کیا اور سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے لیویز چوکی باغ کا بھی دورہ کیا متعلقہ انچارج سے مسائل سنے۔آخر میں علاقہ مکینوںنے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کے اس کار خیر کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں