آصف زرادری اور نواز شریف آئینی مدت پوری کرسکتی ہیں تو عمران خان کو بھی پوری کرنے دی جائے،سردار یار محمد رند

2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان تین سال تک احتجاج کرتے رہے،تحریک انصاف کو پاکستانی عوام کی سپورٹ حاصل ہے ہمیں کسی کیساتھ گٹھ جوڑ کی ضرورت نہیں،پارلیمانی لیڈر

پیر 19 اکتوبر 2020 19:43

آصف زرادری اور نواز شریف آئینی مدت پوری کرسکتی ہیں تو عمران خان کو بھی پوری کرنے دی جائے،سردار یار محمد رند
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم و بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ ایک آدمی جس سے عدالت نے سزا سنائی ہے انہیں جیل میں رکھا وہ قوم کے ساتھ کھیل کھیل کر علاج کے بہانے ملک سے باہر چلا گیا جہاز میں بیٹھتے ہی اسکی طبیعت ٹھیک ہوگئی جس شخص پر کرپشن اور ملک کے وسائل لوٹنے کا الزام ہے وہ بیرون ملک بیٹھ کر خطاب کرے یہ غلط بات ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بارہ کا ٹولہ این آر او اور ریلیف چاہتے ہیں جو انہیں کبھی نہیں ملے گا یہ بات انہو ں نے پشین کے تفصیلی دورے کے بعد ریسٹ ہاؤس پشین میں میڈیا ہاوس پشین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سیکرٹری کالجز ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشںشیر خان بازئی، ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری، اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفور کاکڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان ترین، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل)خالدہ تاج، ڈپٹی ڈی ای او (فیمیل) عالیہ کاکڑ،پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر محب ترین،صدر میڈیا ہاؤس سمیع ترین اور صحافی حضرت خان کاکڑ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے کروڑوں عوام نے ووٹ دیا ہے جب آصف زرادری اور میاں نواز شریف اپنی آئینی مدت پوری کرسکتی ہیں تو عمران خان کو بھی پوری کرنے دی جائے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان تین سال تک احتجاج کرتے رہے انہوں نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا حکومت نہ مانی جب عدالتوں نے چار حلقے کھلوائے تو نتیجہ سب کے سامنے آیا انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں اپوزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے متعلق ایک سوال جواب میں بتایا کہ اگلا سال جنرل انتخابات کا نہیں البتہ بلدیاتی انتخابات کا ضرور ہوگا بائیس کروڑ عوام میں سے پچاس ہزار یا ایک لاکھ افراد کا مجمع جمع کرنے سے حکومتیں نہیں گرا ئی جاسکتیں پاکستان تحریک انصاف کو پاکستانی عوام کی سپورٹ حاصل ہے ہمیں کسی کیساتھ گٹھ جوڑ کی ضرورت نہیں بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف،جمہوری وطن پارٹی اور دیگر جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں انہوں نے کراچی میں اپوزیشن جلسے میں سردار اختر جان مینگل کی بلوچ لاپتہ افراد سے متعلق تقریر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے الحمد اللہ جس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ہماری مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری آئی نہیں آنے والی ہے کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ ہمارے تمام دفاتر بھی کورونا کی وجہ سے بند تھے ایک ماہ ہوگیا ہے دفاتر کھلے ہوئے ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے محکمہ تعلیم میں اصلاحات لاکر مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور صوبے میں تعلیم کی بہتری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں انہوں نے ایس ایس ٹی کی ہزار سے زائد آسامیاں پبلک سروس کمیشن کو دے چکے ہیں جلد سی ٹی ایس پی کوالیفائیڈ اساتذہ تعینات کروائے جائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو انشاء اللہ صحت یاب ہوتے ہی صوبے میں تعلیمی صورتحال سے متعلق آگاہ کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی لحاظ سے اگر انکی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی تو وہ استعفیٰ دیدیں گے۔ انہوں نے ماڈل ہائی سکول پشین میں قدیم عمارت کو از سر نو پرانی شکل میں تعمیر کرانے پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کو داد دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول میں قدیم ہاسٹلز کو استعمال میں لاتے ہوئے لائبریری یا کمپیوٹر لیپ بنایا جایا مزید جو ڈیمانڈز فراہم کی جائے۔

قبل ازیں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پشین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہیڈمسٹریس سفینہ اچکزئی نے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کو سکول کو درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فیز ون پر جاری ترقیاتی منصوبے سے سکول کے آٹھ کلاس رومز،واش روم اور پانی کی تین ٹانکیوں کو ختم کیا گیا سامان کو سٹور کرنے کیلئے کوئی جگہ میسر نہیں پانی کا بھی مسئلہ ہے اور سکول کی چار دیواری پر ایف سی کی بنائی گئی بریج سے طالبات پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے وزیر تعلیم سے سکول کی چار دیواری کو اونچا کرنے اور باڑ لگانے کی درخواست کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے وزیر تعلیم کو بتاتے ہوئے کہا کہ فیزون بائی پاس سے سکول جانیوالے طالبات کیلئے پیڈسٹیرین بریج کی تعمیر کو پی سی ون میں شامل کروایا گیا ہے سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے کام سست روی کا شکار ہے متعدد بار مذکورہ محکمے کو لکھ چکا ہوں لیکن کام میں تیزی نہیں لائی گئی ہے جس پر وزیر تعلیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ایک بار پھر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو صورتحال سے آگاہ کرنے حکم دیا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کیا تماشہ کررہی ہے پہلے زمین لی بعد میں کمریں بھی توڑ دیئے اور اب بنا نہیں رہے جلد کام نہ ہونے کی صورت میں سی اینڈ ڈبلیو کیخلاف کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔

سکول کے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ گرلز سکول کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں بہترین نظام تعلیم فراہم کریں گے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی بچیوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دیں گے ڈسٹرکٹ کے طلباء و طالبات دن رات محنت کرکے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں۔بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے ریسٹ ہاؤس پشین میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سردار داؤد خان ترین اور سیکرٹری اطلاعات امان اللہ ترین کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے ملاقات بھی کی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے سردار یار محمد رند کو خصوصی سوئنر پیش کیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں