اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور حفیظ اللہ سوری کی ہدایت پر لیویز فورس کی کارروائی ،دومشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 5 جون 2021 00:04

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور حفیظ اللہ سوری کی ہدایت پر لیویز رسالدار حمیداللہ، لیویز اہلکار صاحب خان، جہانگیر خان، زبیح اللہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دومشکوک افراد کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق فراد پشین سے برشور کی طرف ہنڈا موٹرسائیکل پر آرہے تھے دوران گشت موٹرسائکل ہونڈا رنگ سرخ رجسٹریشن نمبر K.N.A 3110 پر سوار دو افراد کو مشکوک جان کر روکا گیا اور تلاشی کے دوران مشکوک افراد سے دوعدد پستول، تیس عدد زندہ کارتوس، تین عدد موبائل سمیت چوری اور ڈکیتی میں استعمال ہونیوالے اوزار آری، کلہاڑی اور کھینچی وغیرہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا، مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں