اسسٹنٹ کمشنر پشین کا بنیادی صحت مرکز ہیکلزئی کا دورہ

حضرت ولی کاکڑکا بی ایچ یو میں ڈاکٹر ز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 5 جون 2021 23:39

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمدمینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے بنیادی صحت مرکز ہیکلزئی کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے بی ایچ یو میں ڈاکٹر ز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور سختی ہدایت کی کہ ڈاکٹر ز اپنی حاضری یقینی بنائیں صحت کے حوالے سے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑنے ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت پر ضلع پشین کے بنیادی مرکز صحت ہیکلزئی کا دورہ کیا دورے کے موقع پرایم او کی غیر حاضری پر اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا بلکہ صفائی کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے حضرت ولی کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے صحت کے شعبے میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر پشین صحت کے شعبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو ہیکلزئی سے بادیزئی ،ہیکلزئی اور بٹے زئی کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے اگر یہاں ڈاکٹر ز غفلت کا مظاہر کرے تو اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ طبی اور نیم طبی عملے کی حاضری سے نہ صر ف لوگوں کو بروقت عملے کی خدمات میسر ہونگی بلکہ لوگ معاشرے کے بہتری کیلئے بھی مثبت سوچ کو آگئے بڑھاسکتے ہیں دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو میں حاضری رجسٹر ڈ بھی چیک کی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں