ْقبضہ مافیا ضلع پشین کے پر آمن حالات کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے، ،ملک محمدیوسف خان کاکڑ

ْیہاں کے قبائل کے اسناد یافتہ زمینوں پر ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبضہ گیری جاری ہے جس سے یہاں آباد قبائل میں قبائلی تنازعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں،صوبائی قومی جرگہ کے سربراہ ودیگر کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 جون 2021 22:55

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) صوبائی قومی جرگہ کے سربراہ ملک محمدیوسف خان کاکڑ، سردار حاجی عبدالرحمان بازئی، حضرت افغان، ملک اسلم بازئی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقہار آغا، جنرل سیکرٹری خالقداد ملکیار، حاجی عبیداللہ ملکیار، سید عبدالجبار آغا، صوفی دوست محمد، حاجی کریم سیمزئی، نصرالدین کمالزئی اوردیگر نے قبضہ مافیا کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ضلع پشین کے پر آمن حالات کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے، یہاں کے قبائل کے اسناد یافتہ زمینوں پر ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبضہ گیری جاری ہے جس سے یہاں آباد قبائل میں قبائلی تنازعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عملیات کی روک تھام کیلئے تمام قبائل کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ قبائل کے ان زمینوں کاریکارڈ ریوینیو کے پاس موجود ہیں مگر پھر بھی قبضہ مافیاکوسپورٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ سرکار اور قبضہ مافیا عوام اور یہاں آباد قبائل کے مابین دشمنی کے آغاز کے منتظر ہے انہوں نے کہا کہ اگر قبضہ مافیاں سرکار کی سرپرستی میں اسی طرح سرگرم رہی تو وہ دور نہیں کہ یہاں کے پرامن حالات کو قبائلی تنازعات اور باہمی دشمنیوں کی بھینٹ چڑھیں گے، جس کی ہم ضلع کے قبائلی عمائدین اور عوام پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر انتظامیہ نے اس بابت اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج دہرنے جلوسوں اور شٹرڈاون کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ اس بابت ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکتھے ہوئے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جائیگا خواب خرگوش سونے والی انتظامیہ عوام کو آمن آمان کی فراہمی پرمامور اب عوام کے جان ومال سے کھیلنے جارہی ہیں جس کی ہم تنظیمی اور قبائلی طور پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ہاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ آبائی جدی اور پشتی آراضی پر قبضہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے تاہم اس بابت ضلعی وصوبائی گورنمنٹ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ان کے زمہ داریوں میں شامل ہیں اگر اس حوالے سے ایکشن نہ لیا گیا تو فساد برفاہونے کی زمہ داری صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں