منشیات ایک لعنت ہے ،گھروں کر اجاڑنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے جلد سخت کریک ڈاون شروع کیا جارہا ہے ،ولی کاکڑ

جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے لیویز سخت کریک ڈاؤن اور موثر اقدامات کررہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر پشین

جمعہ 11 جون 2021 23:45

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے اس لعنت کیفروخت اور لوگوں کے گھروں کر اجاڑنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے جلد سخت کریک ڈاون شروع کیا جارہا ہے اور اس لعنت کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کو کسی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا۔انہیں ہر حالت صورت قانون کی گرفت میں لاکر ان کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیاجائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سرکوبی کیلئے کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہیں اور انکے اڈوں کو مسمار کرکے بلڈوز کاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشین شبیر مینگل کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سے جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے لیویز سخت کریک ڈاؤن اور موثر اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد پر ہر گز ہاتھ ڈالیں گے اور گرفتاری کے بعد اس کی تفتیش بھرپور طریقے سے کرتے ہوئے ان تمام راستوں اور جگہوں کو ختم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منشیات، جواء اور قحبہ خانے نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں اور ان جرائم سے جڑے ہوئے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں